امریکی وزیر دفاع اردن پہنچ گئےشاہ عبداللہ سےملاقات

August 23, 2017

عمان(جنگ نیوز)امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹِس اردن کے دارالحکومت عَمان پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عَمان پہنچنے کے فوری بعد انہوں نے میزبان شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ اِس میٹنگ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری لڑائی اور مہاجرین کے بحران پر خصوصی گفتگو کی۔ اس کے علاوہ اردنی بادشاہ اور جیمزمیٹِس نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون پر بھی غور و خوص کیا۔