سوڈان:روسی سفیر گھر کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے

August 24, 2017

سوڈان میں روس کے سفیر اپنے گھر واقع خرطوم کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق باسٹھ سالہ مرگایاس کی لاش سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں ان کے گھر کے سوئمنگ پول سے ملی ہے، ابتدائی تحقیقات میں موت کا سبب ہارٹ اٹیک معلوم ہوا ہے۔

اس سے قبل روس کے تین سفارتکار مختلف وجوہات کے باعث رواں برس موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔جن میں سے ایک ترکی میں موجود روسفیر کو ایک تقریب کے دوران قتل کیا گیا۔

جبکہ بھارت میں متعین روسی سفیر الیگزنیڈر کڈاکن اس سال جنوری میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔