ورلڈ الیون کےکھلاڑی پاکستان روانگی کیلئے دبئی ایئر پورٹ پہنچ گئے

September 10, 2017

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا وقت آن پہنچا ،بین الاقوامی ٹیموں کے ستاروں سے سجی آئی سی سی ورلڈ الیون آج رات لاہور پہنچ جائے گی ۔

دنیا کرکٹ بڑے کھلاڑی پاکستان آنے کے لئے دبئی انٹرنیشنل ائرپور ٹ پہنچ گئے ہیں،رات 11 بجے فلائٹ لاہور کے لئے اڑان بھرے گی ۔

دبئی ائرپورٹ پر موجود دنیا کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی لاہور پہنچنے کے حوالے سے پرجوش ہیں اورپاکستانی شائقین کے سامنے کرکٹ ایکشن بکھیرنے کے لئے بے تاب بھی۔

جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ کو دورہ پاکستان سے پہلے پرانے دورے کی یاد نے جوش دلایا تو گرانٹ ایلیٹ پاکستان سپر لیگ کا پورا ایڈیشن پاکستان میں کھیلنے کےلئے پر امید ہیں۔