میامی کا جیولری اسٹور آبدوز کا منظر پیش کرنے لگا

September 12, 2017

امریکا کی کئی ریاستوں میں آنیوالے خطرناک طوفان ارمانے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے زیرِ آب آئے اور گھر تباہ ہوئے ۔

ایسا ہی منظر اس وقت دیکھا گیا جب میامی میں ارما طوفان نے قہر طاری کیا ، ایک جیولری اسٹور سے ریکار ڈکی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح سے خوفزدہ ہو رہے ہیں اور شیشے کی کھڑکیوں کی دوسری جانب سے پانی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ کوئی اسٹور نہیں بلکہ کوئی آبدوز ہو۔

یہ ویڈیو آن لائن بھی لا تعداد نے دیکھی اورمیامی کی صورتحال پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔