امریکی سینیٹ میں سوچی کے خلاف قرارداد لانے کی مخالفت

September 13, 2017

امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت کے سربراہ نے آنگ سانگ سوچی کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کی مخالفت کردی ۔

مچ مکونیل نے کہا کہ برما میں ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کےلیے سوچی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ری پبلکن سینیٹر جان مکین اور ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ ڈربن نے گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی تھی ۔

قرارداد میں میانمار میں تشدد کی مذمت اور آنگ سانگ سوچی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔