ماہر نوجوانوں کا اسکیٹنگ کے دوران جگلنگ کامظاہرہ

September 13, 2017

اسکیٹنگ ایک ایسا کھیل ہے جس میں مہارت کے ساتھ پھرتی اور توازن کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن ان نوجوان بازی گروں نے تو بیک وقت اسکیٹنگ اور جگلنگ کا مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے ۔

ان با صلاحیت نوجوانوں نے اس انداز میں اسکیٹنگ کی کہ اسکیٹ بورڈ پر سرکتے ہوئے ٹر کِس پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ 8سے 10بالز کو ہوا میں گھماتے رہے۔

ماہر کرتب بازوں نے اس دوران نہایت پھرتیلے پن کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے ریمپ کو ایک کے بعد ایک عبور کرتے چلے گئے اور ساتھ ساتھ جگلنگ بھی کرتے رہے۔