بالی ووڈ فلم 'بھومی کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

September 13, 2017

بالی ووڈ کے معروف اداکارسنجے دت نے جیل سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد نئی بالی ووڈ فلم بھومی سے فلم انڈسٹری میں واپس قدم رکھ دیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کو گزشتہ سال جیل سے رہائی ملی تھی جس کے بعد وہ فلم نگری میں واپسی کے لیے کافی تگ ودود کررہے تھے تاہم اب انہوں نے نئی بالی ووڈ فلم 'بھومی سے 4سال بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

کھودیاکے بول پر مبنی یہ گانا سچن سنگھوی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے۔

اومنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بیٹی اور باپ کے پر خلوص رشتے کے گرد گھومتی نظر آرہی ہے جس میں سنجے دت معروف بالی ووڈ اداکارہ آدتیہ رائے حیدری کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سدھانت گپتا اور سنی لیون بھی شامل ہیں۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال22ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔