بجلی کی عدم فراہمی :میامی نرسنگ ہوم میں چھ افراد ہلاک

September 13, 2017

امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر میامی میں ایک نرسنگ ہوم میںچھ افراد ہلاک ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق ان افراد کی موت کی وجہ بجلی کی عدم فراہمی تھی ، جس کی وجہ سے نرسنگ ہوم میں موجود تمام ائیرکنڈیشنز بند ہوگئے تھے۔

نرسنگ ہوم میں سمندری طوفان ارماکےباعث تین روزسےبجلی معطل تھی،اور درجہ حرارت بڑھنے اور دم گھٹنے سے تین افراد تو مردہ پائے جبکہ دو دوسرے اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے۔چھٹے مرنے کے بارے میں تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔

اس واقعے کے بعد نرسنگ ہوم سے 120 افراد کو دوسری جگہ منتقل کیاجاچکاہے،مقامی پولیس سربراہ تھامس سانچیز کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

جبکہ حفظ ماتقدم کے طور پر ایسے دیگر مراکز جہاں پر بوڑھے اور بیمار افراد موجود ہیں انکی پولیس نگرانی کررہی ہے۔