سوشل میڈیا سے لی گئی غلط خبریں نشر کرنے پرکارروائی ہوگی،پیمرا

September 14, 2017

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزکوچین، بھارت سرحد پر بھارتی فوجیوں کے مرنے کی جعلی خبریں نشر کرنے پر ہدایات جاری کر دیں۔

اس قسم کی خبریں نشر کرنا پیمرا آرڈنینس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق 2015کی متعدد شقوں کی بھی صریحاًخلاف ورزی ہے۔پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ضابطۂ اخلاق پر پابندی سے عملدرآمدکو یقینی بنانے اور سوشل میڈیا سے اٹھائی گئی غلط خبروں کو نشر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ بنیادی پیشہ ورانہ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔

عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں پیمرا قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔