امید ہے حدیبیہ پیپرمل کیس کا ٹرائل ہوگا، شیخ رشید

September 14, 2017

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے حدیبیہ پیپرمل کیس کا ٹرائل ہوگا،حدیبیہ پیپرمل کیس میں پورا خاندان ملوث ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس سے نیب کے لیے واپسی کی کوئی گنجائش نہیں،میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کےتعاون سے لڑوں گا۔

انہو ں نے کہا کہ مدر آف دی کرائم حدیبیہ پیپر مل کیس فائنل راؤنڈ میں ہے،نیب کے پاس اب بھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں طلال چودھری کی طرح بھنگڑا نہیں ڈال سکتا میں ناچاگروپ نہیں ہوں۔