سعودی عرب: انٹرنیٹ کال پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

September 14, 2017

سعودی عرب میں انٹرنیٹ صا رفین کے لیے خوش خبری ہے کہ سعودی حکومت نے انٹرنیٹ کے ذریعے کال کرنے پر پابندی اگلے ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اعلان سعودی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے ہفتے سے انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور وڈیو کال کرنے پر عائدپابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے سعودی حکام اور ٹیلی کام کمپنیاں مل کر کام کررہی ہیں ۔ 20 ستمبر سے یہ پابندی ختم ہوجائے گی ۔