نوٹ گننا اِن خاتون سے سیکھے

September 18, 2017

یوں تو آپ نے بینک کیشئرز کو نوٹ گنتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب اگر آپ کو نوٹ گننا سیکھنا ہے تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی خاتون سے سیکھیں جسکی نوٹ گننے کی رفتار اورمختلف انداز نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون ایسے نوٹ گنتی ہے کہ جیسے انسانی ہاتھ نہ ہوں کوئی مشین ہو جو چند سیکنڈ میں نوٹوں کی گڈیاں گن لے۔

چینی خاتون کی نوٹ گننے کی اس شاندار انداز اور رفتار نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر ڈالا ہے اوردیکھنے والے خاتون کہ مہارت کے بیحد سراہ رہے ہیں جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔