سیکڑوں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ

September 18, 2017

خطروں سے کھیلنایوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے عام سی بات ہے لیکن ان میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کیلئے اپنی زندگی تک داؤپر لگا دیتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جھیل پر پہنچ گیا ہے۔

سر پھرے نوجوان نے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کیا بلکہ اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کرکے اپنے اس ایڈونچر کے خوب انجوائے کیا۔