خیبرپختونخوا :مزید 242 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

September 18, 2017

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزید 242افراد میں ڈینگی وائر س کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبے میں ڈینگی کے باعث اب تک 27افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار سے متاثرہ مزید 96 افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اب تک 1498 افراد کی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 242افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں سے 71 افراد صحت یاب ہونے پر فارغ کر دیئے گئے جبکہ ڈینگی بخار سے متاثرہ 401مریض زیر علاج ہیں۔