برطانیہ،87سالہ مرتے شخص کی انوکھی خواہش

September 20, 2017

برطانیہ میں 87 سالہ ایک شخص نے مرتے وقت ایک انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیٹرک سائونڈرزنامی شخص کو گھوڑوں کا بےحد شوق تھا، انہوں نے اپنے گھر میں ایک ’وکٹر‘ نامی گھوڑا بھی پال رکھا تھالیکن ان کی بیماری نےانہیں وکٹر سے دور کر دیا۔

پیٹرک گزشتہ کئی روز سے اسپتال میںداخل زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے باجود ایک لمحے کے لیے بھی وکٹر سے غافل نہیں ہوئے، وہ روز اپنے خاندان والوں سے اس کی خیر یت دریافت کرتے تھے۔

ایک روز پیٹرک نے خواہش کی کہ مرنے سے قبل وہ وکٹر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، ان کی اس خواہش کو گھر والوں نے پورا کیا۔

وکٹر کو دیکھ کر وہ بے حد خوش ہوئےبلکل اس طرح جیسے کوئی بچھڑابچہ اپنی ماں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے، پیٹرک نے کافی وقت اس کے ساتھ گزارا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی وہ اس دنیا سے چل بسے۔