پو لینڈ میں23ویں سالانہ ڈاگ پریڈ کا انعقاد

September 20, 2017

ہر سال کی طرح اس سال بھی پولینڈ کے قصبے کراکو میں کتوں کی سالانہ فینسی کاسٹیوم پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔

23ویں سالا نہ پریڈ میں درجنوں افراد اپنے پالتو کتوں کو دلکش،عجیب و غریب انداز اور روپ میں سجا کر لا ئے جہاں ہر کسی نے اپنے کتے کو منفرد بنا نے کے لیے ایڑی چو ٹی کو زور لگا دیا ۔

اس سال پریڈ میں شرکت کرنے والے100سے زائد کتوں نے دلچسپ و عجیب فینسی کاسٹیومز زیبِ تن کررکھے تھے جن میں مختلف ہالی ووڈ کرداروں کی نقالی سے لیکر کارٹون کرداروں کے زیب تن کیے گئے مشہور ملبوسات بھی نظر آرہے تھے۔