خیبر پختون خوا میں مزید 303 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

September 20, 2017

خیبر پختون خوا میں آج مزید 303 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

پشاور ہائی کورٹ نے ڈینگی کیس میں محکمہ صحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی سے خیبر پختوخوا میں اتنے لوگ جان سے گئے، حکومت کو کسی سے بھی مدد لینے میں نہیں شرمانا چاہیے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پنجاب کی ٹیم کو موٹر وے پر کیوں روکا گیا ؟ نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں نے ڈینگی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کیوں نہیں کیا ؟

عدالت نے کردار ادا نہ کرنے پر پرائیویٹ اسپتال اور لیبارٹریوں سے بھی جواب طلب کرلیا ۔