کلثوم نواز کینسر کی تیسری سرجری کیلئے اسپتال پہنچ گئیں

September 20, 2017

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ اور منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کی تیسری سرجری کے لئے اسپتال پہنچ گئیں۔

اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر نوازشریف، صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور صاحبزادی مریم نوازتھیں۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی تیسری سرجری پہلی 2 سرجریز کے مقابلے میں طویل ہوگی ،مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کے لئے عوام سے دعا کی درخواست کی ہے۔