تعلیمی نظام میں بہتری

September 21, 2017

تعلیم کیلئے ہر سال اچھی خاصا بجٹ رکھا جاتا ہے لیکن آج تک اس بجٹ کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا. جب بجٹ کا استعمال ہی ٹھیک طرح سے نہیں کیا جائے تو کیا امید رکھ سکتے ہیں کہ تعلیم بہتر ہو رہی ہے. آج اکیسویں صدی میں سائنس کی ترقی کے بدولت دنیا کہاں تک جا پہنچی ہے۔ لیکن ہمارے ہاں آج بھی 6000 سے زائد سکول بالکل بند پڑے ہیں جہاں پر کوئی بھی سیکھنے سکھانے کیلئے نہیں جاتا۔ کئی ہزار سکول ایسے موجود ہیں جن میں پینے کے لئے پانی کی سہولیات موجود نہیں ہیں کئی ہزار سکول ایسے بھی موجود ہیں جن کو چار دیواری یا چھتیں موجود نہیں ہیں اور کئی ہزار ایسے اسکول بھی موجود ہیں جن میں باتھ روم کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنائے تاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ترقی کی طرف گامز ن ہو سکے۔
(اظہرسولنگی )
(Azharsolangi10gmail.com)