چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے، چار گاڑیاں،تین موٹرسائیکل غائب

September 21, 2017

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،سرقہ بالجبر،نقب زنی، چوری، اور خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا کے ساتھ چارکاریں اورتین موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔پولیس نےلاکھوں روپے کے چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ نون کے علاقے میں احمد خان اورتھانہ مورگاہ کے علاقے سے نسیم احمد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین لئے گئے، تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین ٹو سے عمران خان کی کار آئی ڈی ڈی5081،تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد سے حسن منظر کی کار جی اے جی 4847 تھانہ ویسٹریج کے علاقے رینج روڈ سے منظور احمد عباسی کی کار نمبر ایل ای ای 8997 ،تھانہ ریس کورس کے علاقے ٹریفک آفس سے محمد طارق کی کار نمبر ایل ای 7238، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹھہ خلیل روڈ سے وحید اختر کا موٹرسائیکل آر آئی آر 8988 اور تھانہ کینٹ کے علاقے مال روڈ سے واجد الرحمن کا موٹرسائیکل وی کیو132 چوری ہوگیا۔ تھانہ روات کے علاقے پنڈ جھائلہ میں عبدالمناف کے گھر سے سوا دو لاکھ روپے اور13 تولے طلائی زیورات چوری ہوگئے، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ہل ویو لائن اڈیالہ روڈ سے فریحہ مہر کے گھر سے 50 ہزار روپے ، زیورات ، ایل سی ڈی، یو پی ایس اوربیٹری چوری ہوگئی، تھانہ کلر سیداں کے علاقے محلہ صابری میں شیخ محمد حسن کی جیولری شاپ سےتین انگوٹھیاں وچین مالیتی سو ا دو لاکھ روپے چوری ہوگئے، تھانہ وارث خان کے علاقے کری روڈ پر خادم حسین کی دکان سے 5 لاکھ35 ہزار روپے اور چار موبائل چوری ہوگئے، تھانہ واہ کینٹ کے علاقے نواب آباد میں شیخ امجد محمود کے درخت کاٹ لئے گئے ،تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ٹو میں بشری کنول کے گھر سے نقدی چوری ہوگئی، ویمن پولیس نے مدعیہ کے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر یاسمین کو گرفتار کرلیا ۔کھنہ پولیس نے شمس الحق کی رپورٹ پر شریف اللہ کے خلاف جیب تراشی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بدھ کی شام کامران نامی نوجوان کا اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا جبکہ تھانہ سٹی کے علاقے میں احمد اور ضیا سے موبائل چھین لئے گئے۔