بہارہ کہوہائوسنگ سکیم فیز ون کی ڈویلپمنٹ کیلئے تر میمی معاہدے کی منظوری

September 21, 2017

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئو سنگ فاونڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بہارہ کہو ہائوسنگ اسکیم فیز ون کی ڈ ویلپمنٹ کیلئے گرین ٹری فرم کے ساتھ تر میمی معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری چیرمین کمیٹی اورسیکریٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔ جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران اورہائوسنگ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔ معاہدہ کے تحت فیز ون کی ڈویلپمنٹ دو سال میں مکمل کی جا ئے گی ۔ فرم مری ایکسپریس وے سے پراجیکٹ تک سڑک تعمیر کرکے دے گی۔ نا قابل استعمال 800 کنال اراضی تبدیل کرے گی۔ڈویلپمنٹ کی لاگت تین ارب روپے ہوگی۔کمیٹی نے گرین اینکلیو ( فیز ون) بھارہ کہوکے ایگریمنٹ میں ترمیمی مسودے کی منظوری کے ساتھ ساتھ گرین انکلیو( فیز ٹو ) بھارہ کہو کے ایگریمنٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی جس کے تحت اٹھارہ ہزار پانچ سو ممبران کو پلاٹ کی الاٹمنٹ کی جا ئے گی۔ نجی فر م سے بیس ہزار کنال اراضی چار لاکھ روپے فی کنال خر یدی جا ئے گی۔ ایک کنال کی ڈویلپمنٹ لاگت 25 لاکھ روپے ہو گی۔ ایک کنال کا ڈویلپڈ پلاٹ 35 لاکھ روپے میں ممبر کو دیا جا ئے گا۔مزید براں میڈیا ورکرز اور جرنلسٹ کوٹہ کو دوبارہ ایک سے دو فی صد کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔