ڈیوس کپ ٹائی اور فیڈ کپ 2018ءکے ڈراز کا اعلان

September 21, 2017

پاکستان آئندہ برس ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں کوریا کے مدمقابل ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 2 سے 4 فروری کو کھیلی جائے گی۔

لندن میں ڈیوس کپ ٹائی اور فیڈ کپ 2018ءکے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت پاکستانی ٹیم کو گروپ ون کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں کوریا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو کے تیسرے مرحلے میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر گروپ ون کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔