کرکٹ کے فروغ کے لئے سپین میں گرائونڈز کی تعمیر کا فیصلہ

September 22, 2017

بارسلونا (شفقت علی رضا)سپین میںکرکٹ کے فروغ میں تیزی کو دیکھتے ہوئے ہسپانوی صوبوں اور بڑے شہروںکی مقامی حکومتوں نے کرکٹ گرائونڈز اور سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جب سے سپین ک قومی کرکٹ ٹیم بنی ہے اور کاتالان کرکٹ فیڈریشن معرض وجود میںآئی ہے تب سے ہسپانوی حکومتی اداروں نے بھی کرکٹ کے فروغ میںاپنا حصہ ڈالنے کیلئے کرکٹ گرائونڈز اور سٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں بارسلونا کے نواحی علاقہ مونت کادہ، سانت بوئی اور دوسرے شہروں میں کرکٹ گرائونڈز مہیا کئے گئے ہیں۔

سپین میںکرکٹ کی 32ٹیمیں رجسٹرڈ ہیںجن کے مابین سالانہ کرکٹ لیگ، اور بادشاہ کپ، سپر سکس اور ایشیاکپ بھی بارسلونا میںمنعقد ہوچکا ہے، گزشتہ دنوںبارسلونا کے قریبی شہ ر’’جرونا‘‘ کی مقامی حکومت کے نمائندے ’’کارلوس‘‘ کی موجودگی میںملنے والے کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح چوہدری امانت مہر نے کیا اور گرائونڈ کا نام شجاع کرکٹ سٹیڈیم رکھا۔

سرخ فیتہ کاٹنے کی اس تقریب میںکاتالان کرکٹفیڈریشن کے صدر مرزا بشارت، نائب صدر صغیر مختار اور فنانس سیکرٹری سجاول خان بھی شریک ہوئے جب کہ مانچسٹر سے نواب اسحاق اور شہریار خان نے افتتاحی تقریب میںشرکت کی اور کہا کہ ہم سپین کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ برطانیہ کی کرکٹٹیموں کے میچ منعقد کرائیں گے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ اس موقع پر چوہدری امانت مہر نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاںکے ہسپتال ہمیشہ ویران رہتے ہیں، اس کی یہی وجہ ہے کہ نوجوان منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت اور صحت مندانہ مصروفیات پر دھیان دیتے ہیں، انہوںنے کہا کہ سٹیڈیم کی تعمیر میں ہم اپنا مکمل تعاون مہیا کریں گے تاکہ ہمارے نوجوان کرکٹ جیسے کھیل کو یورپ بھر میں متعارف کروا سکیں کیونکہ ایسی سرگرمیاں مقامی کمیونٹی کو پاکستانیوں کی جانب سے مثبت پیغام دینے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرحایشیائی کمیونٹی نے یورپی ممالک میں والی بال اور کبڈی کو متعارف کرایا ہے اسی طرح میںچاہتا ہوںکہ فٹ بال کے گھر یورپ میں کرکٹ کو تیزی سے فروغ ملے اور یہ یہاں کی گرائونڈز میں پروان چڑھے۔