خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق

September 22, 2017

پشاور(آئی این پی ) پشاور میں ایک بچی میں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیو کی تشخیص ایک دو سالہ بچی میں ہوئی ہے جبکہ یہ صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ہے۔محکمہ صحت کے مطا بق گزشتہ سال صوبے میں آٹھ پولیو کیسز سامنے آئے تھے، صوبے میں تین روز سے انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے۔