زندگی کی 75بہاریں ساتھ دیکھنے والاجوڑا دنیا سے بھی ایک ساتھ رخصت ہو گیا

September 22, 2017

کنگسٹن(جنگ نیوز)کینیڈا کےسابق فوجی اور ان کی برطانوی اہلیہ 75برس تک ساتھ زندگی گزارنے کے بعد دنیا سے بھی ایک ہی دن رخصت ہوئے، 22 اگست 1942 کو شادی کے بندھن میں بندھے میاں بیوی کی موت میں صرف پانچ گھنٹوں کا فرق تھا،94 سالہ جین سپیئر کو نمونیا کے باعث ہسپتال لا یا گیا ، ایک دن بعد ہی ان کے 95 سالہ شوہر جارج سپیئر کو بھی ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔دونوں میاں بیوی جمعرات کو دنیاسے کوچ کر گئے۔