غازی یونین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس

September 22, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) غازی یونین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس چیف ایگزیکٹو عظمی ارشد کی صدارت میں ہوا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایمپلائز یونین کی طرف سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے الیکشن میں بے جا وقت ضائع کیا جارہا ہے لیبر کورٹ ملتان نے ایمپلائز ویلفیئر یونین کی اپیل خارج کردی ہے، واضح رہے کہ ایمپلائز یونین سی بی اے کے الیکشن کی معیاد مئی 2017 کو ختم ہو چکی ہے اب ایمپلائز یونین الیکشن لڑنے کی تیاری کرے۔