فیصل آباد؛طالب علم کی ہلاکت ،مشتعل طلبہ نے 6 بسیں جلادیں

September 22, 2017

فیصل آبادکے علاقے سرگودھا روڈ پرتیزرفتار بس کی زد میں آکرطالب علم جاں بحق ہوگیا ، واقعے کے بعد مشتعل طلبہ نے 6 بسوں کو توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔

طلبا کے شدید احتجاج اور پتھراؤ سے سرگودھا روڈ پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا جب کہ طلبا نے عام شہریوں اور میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

کشیدگی کے باعث علاقے کی دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پربند ہوگئیں۔

پولیس نے تھوڑی دیر کی کوشش کے بعد حالات پر قابو پالیا اور طلبا منتشر ہوگئے جس کےبعد فائر بریگیڈ کے عملے نے نذر آتش کی جانےو الی گاڑیوں کی آگ بجھائی۔