چینی منچلوں کے بائیک پر حیرت انگیز اسٹنٹ

September 22, 2017

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن بعض منچلے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان سر پھرے نوجوانوں کو ہی دیکھ لیں جو موٹرسائیکل پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین بائیکر زنے چین کی سڑکوں اور پُل پر نہ صرف بائیک چلانے کا شوق پورا کیا بلکہ ون وہیلنگ اور ڈرفٹنگ سمیت ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے اور نوجوان کی ماہرانہ صلاحیتوں کی خوب داد دی۔

واضح رہے چین کے یہ ماہر رائیڈرز ملک میں موٹرسائیکل اسٹنٹ رائیڈنگ کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے اکثر ایسے کارنامے پیش کرتے رہتے ہیں۔