سشما سوراج کی ٹلرسن سےملاقات، دہشتگردی کےمعاملے پرگفتگو

September 22, 2017

بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے اپنے امریکی ہم منصب سےملاقات میں پاکستان،افغانستان،اور دہشتگردی کےمعاملے پر بات کی۔

نیویارک میں بھارتی وزیرخارجہ کی امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سےملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سشماسوراج نےامریکی ہم منصب سےعلاقائی معاملوں پربات چیت کی۔

سشماسوراج اورٹلرسن کےدرمیان علاقائی معاملے میں گفتگومیں توجہ پاکستان،افغانستان،اوردہشتگردی پررہی۔بھارتی اور امریکی وزرائےخارجہ نےدوطرفہ تجارت،سرمایاکاری،اقتصادی تعلقات پربھی گفتگوکی، اور اس میں مزید اضافے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔