جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

September 23, 2017

راولپنڈی ( وقائع نگار ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جمعہ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے علاقے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی ۔