سبزیاں کیسے اُگاتے ہیں؛سیکھئےگلیمرس مسز ٹرمپ سے

September 23, 2017

امریکی خاتونِ اوّل ملینیا ٹرمپ اپنے دلکش انداز اور اسٹائل کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے سبزیوں کی اہمیت پر بھی شعور بیدار کر نے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

اسی سلسلے میں ملینیا ٹرمپ نے بچوں میں صحت بخش کھانوں اورمتوازن غذا کے استعمال کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کی اور وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں بچوں کے ہمراہ سبزیاں کاشت کیں۔

لال چیک شرٹ اور سیاہ پینٹ میں ملبوس سیاہ سن گلاسز لگائے ، اسنیکرز پہنے اورہاتھوں میں لال دستانے پہنے ہوئے ملینیا بچوں میں فوراً ہی گھل مل گئیں۔

انہوں نے سبزیوں کے فوائداورساتھ ساتھ اُگانے کے طریقہء کار کے بارے میں بھی بچوں کو آگاہی فراہم کرتی رہیں۔

سابق امریکی خاتو نِ اول مشیل اوبامہ ورزش اور متوازن غذا کی پُر زورحامی تھیں اور امریکی عوام میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کے خلاف مہم کے طور پر انہوں نے ہی پہلی بار وائٹ ہاؤس میں سبزیاں اُگانے کا آغاز کیا تھا اور اب مسز ٹرمپ جو اپنے گلیمرس لُک کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہی ہیں ۔

اسی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ پہلی باروائٹ ہاؤس گارڈن میں سبزیاں اُگانے پہنچیں اور سبزی کاشت کرنے کے بعد انہیں پانی دیتے اور بچوں کے ساتھ انجوائے کرتی دکھائی دیں ۔