خوشاب:باپ نےبھانجے کے دریا میں گرنے پر بیٹے کونہر میں پھینک دیا

September 23, 2017

خوشاب میں سفاک رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر 13سالہ بھانجے کو دریا اور 4 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا ،بیٹے کی لاش نکال لی گئی جبکہ بھانجے کی تلاش جاری ہے ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خوشاب کا رہائشی رکشہ ڈرائیور ذیشان حیدر اپنے 13سالہ بھانجے اور4سالہ بیٹے دانیال حیدر کو سیرکرانے دریائے جہلم پر لے گیا جہاں بھانجا سیر کرتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا ، ملزم نے ڈر کے مارے بیٹے کو بھی نہر میں پھینک دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملزم کے بیٹے کی لاش نکال لی جبکہ بھانجے کی تلاش جاری ہے،ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس نے قتل کا اعتراف کرنےوالے ملزم کو گرفتارکرلیا۔