باسکٹ بال کی ماہر چین کی دادی جان

September 23, 2017

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی چین کی ان دادی جان کے تو کیا ہی کہنے کہ جو عمر کی پروا کئے بغیر نوجوانوں کی طرح باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والی80سالہ بزرگ خاتون کئی برسوں سے باسکٹ بال کی پریکٹس کرتی آ رہی ہیں اور اب بھی نوجوان کھلاڑیوں کی طرح باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کرتی ہیں۔

یوں عمر کی پرواہ کئے بغیر باکسٹ بال کھیلتی اور کرتب پیش کرتی دادی جان کو دیکھ کر نہ صرف نوجوان بلکہ معمر افراد بھی حیران ہیں جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔