کرس گیل انگلینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلیں گے

September 23, 2017

ویسٹ انڈین ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے،وہ تیسرے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

گیل دوسرے ون ڈے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری میں کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار تھی۔

ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ اسکین کی رپورٹ میں کسی سنجیدہ انجری کی تشخیص نہیں ہوئی اور گیل تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں اس لئے گیل اب تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج (اتوار) کھیلا جائے گا ،واضح رہے کہ میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔