میکسیکو میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 300سے بڑھ گئیں

September 24, 2017

میکسیکو میں تباہ کن زلزلے کے بعدآفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے،کئی مقامات پر ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا،ہلاکتوں کی تعداد 300سے تجاوز کرگئی۔

ملبے تلے زندگی کی تلاش کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی خدمات لی جارہی ہیں ۔

زلزلے سے ہونے والی 300 سے زائد ہلاکتوں میں سے نصف دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہوئیں ، جہاں چالیس عمارتیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں ۔

ریسکیو آپریشن اور ملبے تلے دبےافراد کو نکالنے کا کام باقی ہے ۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے ۔