آسٹریلیا میں کتوں کی دلچسپ ریس

September 24, 2017

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کتوں کی دوسری سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس مقابلے میں مخصوص نسل سے تعلق رکھنے والے چھوٹے قد و قامت کے65 کتوں نے حصہ لیا۔

15میٹرریس میں شرکت کرنے والے کتے ایک دوسرے پر سبقت لےجانے کی کوششوں میں مصروف نظر آئے۔

اس ایونٹ کے دوران کتوں کے درمیان فینسی ڈریس کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں کتوں نے مختلف کاسٹیومز پہن کر حصہ لیا۔