کورنگی میں شادی ہال سے منیجر کی گولی لگی لاش ملی

September 25, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی کراسنگ پر واقع شادی ہال سے 40سالہ وسیم ولد عزیزکی گولی لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا ،پویس کے مطابق متوفی شادی ہال میں مینجر تھا اور ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہو تا ہے کیونکہ شادی ہال کا دروازہ بند تھا اور صبح دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔