برقی مراسلات ... بھارتی آبی جارحیت اور ہمارا قومی المیہ

September 25, 2017

جب سے پاکستان معرض وجود میں ہے تب سے ہی بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت سے کام لینے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا آ رہا ہے۔ آئے روز ورکنگ باؤنڈری پر بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے جس سے متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ بھارت نہ صرف بذریعہ بھاری گولا باری سے جارحیت کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے بلکہ وہ آبی جارحیت کے ذریعے بھی پاکستان کو پانی کی فراہمی جو کہ پاکستان کا قانونی حق ہے اس سے محروم رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے بارشوں کا پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے بھارت سیلابی پانی پاکستان کی طرف بھیج دیتا ہے جس سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان سارے معاملات کو سلجھانے کے لئے نہ صرف عالمی بینک بلکہ اقوام متحدہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کے مطابق پانی استعمال ہو سکے اور پاکستان کو عرصہ دراز سے ہونے والے زرعی نقصان کا ازالہ ہو سکے۔
(اویس احمد رضا )
(aaraza.ahmed6gmail.com)