چینی خاتون کی5.5فٹ لمبی زلفوں

September 25, 2017

یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں لیکن چینی خاتون کی حد سے زیادہ لمبی زلفوں نے تو دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی 43سالہ خاتون انیس سال سے اپنے بال بڑھا رہی ہیں اورنہ صرف اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہیں اور بالوں کی نشونما کیلئے خاص جڑی بوٹیاں استعمال کرتی ہیں ۔

چینی خاتون کی5 فٹ 5انچ لمبی گھنی کالی زلفوں نے دیکھنے والوں کی بھی حیران کردیا ہے اور کچھ خواتین اُن سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں جبکہ کچھ لوگ تو بال خریدنے کی درخواست بھی کر چکے ہیں لیکن اُنکا اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

لمبے بالوں والی چینی خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر کو میرے لمبے بال بیحد پسند ہیں اور میں اپنے انہی لمبے بالوں سے عالمی ریکارڈ بنانے چاہتی ہوں۔