اٹلی، کرتب دکھاتا طیارہ سمندر میں جاگرا، پائلٹ ہلاک

September 25, 2017

اٹلی میں ہونے والے ایئر شو میں کرتب دکھاتے ہوئے ایک لڑاکا طیارہ سمندر میں گر گیا،پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

تیز رفتاری سےنیچے آتے ہوئے پائلٹ نے لوپ مکمل کرنے کی کوشش کی مگر طیارہ اوپرنہ اٹھا سکا۔

شو دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے ، جو طیارہ سمندر میں گرتا دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے ۔