امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت پہنچ گئے

September 26, 2017

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیمز میٹس دلی سرکار سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے بھارتی مدد بند کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

بھارتی اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکی مطالبہ ماننا بھارت کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ کالعدم تنظیم پاکستان کے خلاف بھارت کا اہم مہرہ ہے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت کے دورے میں بھارتی حکام سے لڑاکا طیاروں، ڈرون ڈیلز اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔