طویل ٹریک پر دوڑتے گھوڑے شائقین کی توجہ کا مرکز

September 26, 2017

روس میں دلچسپ گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں طویل ٹریک پر تیزی سے دوڑتے گھوڑے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

روس کے شمالی علاقےمیں گھوڑوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کے علاوہ روس بھر سے شرکاء نے اپنے پالتو گھوڑوں کے ہمراہ شرکت کی اور طویل ٹریک پر اپنے گھوڑوں کو اتنی تیزی سے دوڑایا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

اسلامی مذہبی رہنما کے اعزاز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے کیلئے شرکاء جہاں اپنے گھوڑوں کی خاص تربیت کرتے ہیں وہیں اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادیہاں کا رُخ کرتی ہے اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔