بارہ سالہ امریکی بچی کا ویٹ لفٹنگ کا مظاہرہ

September 26, 2017

یوں تو ویٹ لفٹنگ اپنی نوعیت کی ایک مشکل ترین مشق ہے جس میں بڑے بڑے بھی ناکام ہوجاتے ہیں لیکن اس امریکی بچی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو اتنی سی عمر میں بھاری بھرکم وزن اُٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی بارہ سالہ بچی نہ صرف ویٹ لفٹنگ کی ماہر ہے بلکہ جمناسٹک اور مارشل آرٹ کی شاندار صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اپنی ویٹ لفٹنگ مہارت کی بناپر امریکا کی نیشنل یوتھ چیمپئن بھی بن چکی ہے ۔