گرمی کا ستایا ڈاگی پول میں نہانے پہنچ گیا

September 26, 2017

دنیا کے کئی مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں جس نے انسانوں کو ہی نہیں جانوروں کو بھی مشکل میں ڈال دیاہے ۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جو ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانے میں مصروف ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ڈوگئی میاں کو گرمی نے ستایا تو نہانے کی ٹھانی اوپانی سے بھرے پلاسٹک کے پول میں بیٹھ کر نہ صرف گرمی دور بھگائی بلکہ پانی سے خوب کھیلا بھی۔

نہانے کے شوقین ڈوگی میاں کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور کتے کے اس دلچسپ انداز پر بیحد محظوظ ہوئے۔