بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافرسے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد

September 28, 2017

بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

سعودی عرب جانے والےمسافر کےسامان سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمدکرلی گئی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم لال بہادرکاتعلق مردان سےہے اور ملزم نجی پرواز جی ایف 771 کےذریعے ریاض جا رہا تھا۔

ملزم نےآئس ہیروئن استری اورمگ میں چھپارکھی تھی، اے ایس ایف کے مطابق ملزم کواےاین ایف کے حوالے کردیا جائےگا۔