امریکی نوجوان شادی کیلئے مریض بن کر اسپتال جا پہنچا

October 12, 2017

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اس خاص دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور مریض بن کر اسپتال پہنچ گیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والےنوجوان ایمبولینس میں اسپتال پہنچا اور اسٹریچر پر لیٹ کر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے اندر گیا اور اپنی محبوبہ کوشادی کی پیشکش کرڈالی جس پر اُسکی محبوبہ حیران رہ گئی اور خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کری۔

واضح رہے تھامس اور لورین دونوں ایک ہی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں نرسنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔