پاکستان اسٹاک انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر آگیا

October 13, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور سرمایہ کارغیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آرہے ہیں۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 600 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 650 کی سطح سے بھی نیچے آگیا جو رواں سال کی کمی ترین سطح ہے۔