تائیوان میں معذور کتے چلنے کے قابل ہو گئے

October 13, 2017

تائیوان میں معذورکتّوں کو چلنے اور بھاگنے دوڑنے کا موقع مل گیا۔

جانوروں سے لگاؤ رکھنے والے ایک چالیس سالہ شخص نے تائیوان کے معذور کتّوں کے لئے وہیل چیئر ڈیزائن کی ہے جس کے ذریعے وہ چل پھر اوربھاگ سکتے ہیں۔

ابتداء میں اس نے یہ وہیل چیئر لکڑی اور پائپ کی مدد سے بنائی اور ایک کتّے پر تجربہ کیا جو کہ کامیاب ثابت ہوا ۔

اب وہ صرف پلاسٹک کے پائپوں کی مدد سے وہیل چیئر بناتا ہے ساتھ ہی پانچ ہزار مقامی کرنسی کے عوض پالتو کتّوں کے مالکان کو بھی بیچتا ہے۔