گاڈ فادر کے حکم پر عدالت میں غنڈہ گردی کی گئی،طاہر القادری

October 13, 2017

پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کاکہناہےکہ عدالت میں ہلڑ بازی قابلِ مذمت ہے،گاڈ فادر کے حکم پر عدالت میں غنڈہ گردی کی گئی۔

لاہورسےجاری بیان میں سربراہ طاہر القادری نےکہا ہے کہ احتساب عدالت میں سپریم کورٹ حملہ فلم کا ٹریلر چلایاگیا،وہاں سےرینجرز کو ہٹانے کے اصل مقاصد واضح ہو گئے۔

انہوں نےمطالبہ کیاکہ احتساب عدالت کی سیکورٹی فوج اوررینجرز کے سپرد کی جائے۔