فیصل آباد: سابقہ عاشق اپنی محبوبہ کا قاتل بن گیا

October 16, 2017

فیصل آباد میں محبت کا دعوے دار سابقہ عاشق قاتل بن گیا، اعظم جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اس کو ہی قتل کر ڈالا۔

جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والی 17 دن کی دلہن کی ابھی ہاتھوں کی مہندی کا رنگ بھی نہیں اترا تھا کہ اس سے محبت کےدعویدار ملزم اعظم نے اپنے ہاتھوں کو معصوم کے خون سے رنگ لیا۔

اعظم لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن والدین نے لڑکی کی شادی دوسری جگہ کردی۔وقوع کے روز لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔